• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی ڈالر کی اڑان جاری، 152کا ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، ڈالر کی اڑان جاری، 152کا ہوگیا ،یورو، برطانوی پائونڈ کی قیمت بھی 2روپے بڑھ گئی ،سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق کرنسی مارکیٹ میںبے یقینی اور افواہیں ، امریکی ڈالر کی قدر اور مانگ میں اضافہ ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3.25روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1روپے مہنگا ہو گیا ،یورو، برطانوی پائونڈ کی قیمت بھی 2روپے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2روپے 75 پیسے اورقیمت فروخت میں 3روپے25 پیسےاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
تازہ ترین