• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خارجہ میں 18 اہم تبادلے، بھارت، جاپان،ملائیشیا سمیت 15 ملکوں میں نئے سفیر مقرر

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے 18 نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان میں 15سفیر‘2قونصل جنرل اورایک اسپیشل سیکریٹری شامل ہے‘سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی چین ‘معین الحق بھارت ‘امتیازاحمدجاپان‘ظہیرجنجوعہ بیلجم ‘آمنہ بلوچ ملائیشیا ‘جاویدخٹک پرتگال‘رخسانہ افضل سنگاپور‘غلام دستگیر متحدہ عرب امارات میں سفیر ہوں گے جبکہ عائشہ عباس کو قونصل جنرل نیویارک ‘خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ اورمعظم کو ابوظہبی میں بطوراسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ لگایاجارہاہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری وزیراعظم پاکستان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر اٹھارہ اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دہلی کیلئے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین