• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا عیدکے بعد مہنگائی ، بیروزگاری کیخلاف ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نے عیدالفطر کے بعد مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔جبکہ مریم نوازنے کہاہے کہ جعلی اورکٹھ پتلی وزیراعظم کونہیں مانتی، مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ر راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف ،شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، مشاہد اللہ خان، مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز سمیت سولہ نائب صدور، مریم اور نگزیب، رانا تنویر خان،حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ، اویس لغاری اوردیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، مہنگائی اور بے روزگاری، نیب کے اقدامات پر تحفظات کااظہارکیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بجٹ سے قبل مسلم لیگ کی اکنامک کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا جو عوام کو ٹیکسوں سے بچانے کےسلسلے میں حکومت کو مشورے دیگی۔اجلاس میں اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کی بھرپور الفاظ میں تائید کی جائے گی اور اس پر عملدرآمدکیلئے مسلم لیگ کے تمام عہدیدار عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں مسلم لیگی کارکنوں کی متوقع گرفتاریوں کیخلاف مسلم لیگ لائرز ونگ کو اضلاع کی سطح پر منظم کرنے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثنامسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نوازنےایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کابیانیہ دہراتےہوئےاعلان کیا ہے کہ وہ جعلی اور کٹھ پتلی وزیراعظم کو نہیں مانتی کیونکہ یہ اس کرسی کی بھی توہین ہے۔پارٹی اجلاس میں شرکت سے پہلے اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت نہیں کی جائے گی تو یہی حال ہو گا جو اب ملک کا ہو رہا ہے۔ علیمہ خان اور دوسروں کی پراپرٹی نکل آتی ہے، نیب ان کا نام بھی نہیں لیتا، جو مہرے ہیں ان کا کیا نام لیں، یہ سب نیب کو نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ احتساب جب ہو تو اس ادارے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟ نیب نے جو کیسز بنانے ہوتے ہیں اور جسے گرفتار کرنا ہوتا ہے۔
تازہ ترین