• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو نشہ فرو خت کرنیوالے پولیس کانسٹیبل سمیت 5منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس نےوی وی آئی پی فلائنگ سکواڈکے کانسٹیبل سمیت 5منشیات فروشوں کوگرفتارکرکےبھاری مالیت کی ہیروئن اورچرس برآمدکرلی۔راولپنڈی پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارشد علی سمیت 5منشیات فروش یونیورسٹی وکالجز کے طلباء و طالبات اور عادی افراد کو منشیات فروخت کر تے تھے۔ ملزموں میں بلال عرف ببلو، نور العارفین شہزاد ،ظفر محمود خان اورمحمد فرقان شامل ہیں ۔ملزموں سے مجموعی طورپر 1460 گرام.ہیروئن اور 3 کلو 220 گرام چرس بر آمدکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تازہ ترین