• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس میں سی پی او کی یقین دہانی پر مطمئن ہوں ،صلح کیلئے دباؤنہیں ڈالاجارہا، متاثرہ لڑکی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس ملازمین کی اجتماعی زیادتی کاشکاربننے والی لڑکی نے کہاہے کہ راولپنڈی پولیس اس سے مکمل تعاون کررہی ہے اوراس پرصلح کے لئے دباؤنہیں ڈالاجارہا۔ راولپنڈی کے ایک نجی ہاسٹل میں مقیم متاثرہ لڑکی (ر)نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے کہاکہ سی پی اوراولپنڈی نے اسے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے درندگی کانشانہ بنانے والے پولیس ملازمین اوران کے ساتھی کوسخت سے سخت سزادلائی جائے گی اوراس حوالے سے وہ سی پی اوراولپنڈی کیپٹن (ر) رانافیصل اورراولپنڈی پولیس کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہے ۔ادھرراولپنڈی پولیس کے ترجمان کاکہناہے کہ متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے اورمیڈیکل کرالیاگیاہے جب کہ چاروں ملزمان ریمانڈپرپولیس کی حراست میں ہیں جب کہ اجتماعی زیادتی کاشکار لڑکی نے گذشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹرشہبازگل کی موجودگی میں اب تک ہونے والی تفتیش اورپولیس کی کارروائی پراعتمادکااظہارکیا تھا۔
تازہ ترین