• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی شرائط سے لوگ مزید غربت کی چکی میں پِس جائیں گے، اشرف جلالی

لاہور ( نمائندہ جنگ ) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکمرانوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرکے ملک کو چند ارب ڈالر کیلئے گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط مان لینے سے لاکھوں لوگ مزید غربت کی چکی میں پِس جائیں گے۔آئی ایم ایف کی غلامی اور قرضوں کے سونامی نے قوم کی آزمائشوں میں طویل اضافہ کر دیا ہے اس معاہدے کے نتیجے میں صنعتکار،تاجر اور سب سے زیادہ عام آدمی بُری طرح متاثر ہوگا۔بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتیں جو پہلے ہی بہت زیادہ میں یکم جولائی سے مزید بڑھا دی جائیں گے۔
تازہ ترین