• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

572پی ایم ایس افسروں کی سینارٹی لسٹ جاری

لاہور (خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے پی ایم ایس افسروں کی سینارٹی لسٹ جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 572پی ایم ایس افسروں کی سینارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ سینارٹی لسٹ مرتب کرتے وقت 30اپریل 2019ء تک کے دورانیہ کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔سینارٹی فہرست کی کاپی صوبائی خود مختار،ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں بھی اطلاع کی غر ض سے بھجوائی گئی ہے۔ مذکورہ جاری کی گئی سینارٹی فہرست پر پی ایم ایس آفیسرز اپنے تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین