• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے چناب پر تیرتاہوا ریسٹورنٹ ،پارک بنانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ( ٹی ڈی سی پی )کی جانب سےملتان مظفرگڑھ کے درمیان واقع دریائے چناب پر تیرتاہوا ریسٹورنٹ ،جدیدریزارٹ اورپارک بنانے کا منصوبہ5 سال گزرنے کے بعد بھی شروع نہ ہو سکا اورمنصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے،ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق دریائے چناب پر سالانہ لاکھوں شہری سیر وتفریح کی غرض سے آتے ہیں،دریائے چناب کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ٹورسٹ ریزارٹ اورجدیدپارک کے قیام کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ،اس حوالے سے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ملتان کی ایک ٹیم نے مظفرگڑھ سائیڈ پرچناب پارک کادورہ بھی کیا تھا،اس منصوبہ میں وسیع ایریامیں شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ فوارے ،آبشار یں بنانے ورکنگ ٹریک ،پارکنگ ایریا،ریسٹورنٹ وکنٹین،ٹورسٹ کے لئے رہائشی بلاک ،بچوں کے لئے پلے لینڈ،نمازکی جگہ ،بوٹ سفاری یاتیرتاہوا ریسٹورنٹ ،منی ٹرین ،تھری ڈی سینما،کیمل وہارس رائیڈنگ اورپبلک ٹائیلٹ بھی بنائے جانے تھے،5 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس اہم منصوبے پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی اور اہم منصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے۔
تازہ ترین