• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین مکمل ضابطہ حیات جو زندگی کے ہر شعبے میںرہنمائی کرتا ہے:ہما اسماعیل

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے رمضان میں قرآن مجید نازل فرما کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے،اس ماہ کی مقدس ساعتوں میں ہمیں زیادہ زیادہ رحمت خداوندی کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے،وہ منہا ج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام 20 روزہ دروس عرفان القرآن برائے خواتین سے خطاب کررہی تھیں،انہو ں نے کہا کہ صاحب قرآن سے نسبت کے بغیر قرآن فہمی ممکن ہی نہیں،دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، تقریب میں نازیہ،صدف نقوی،ندا اشتیاق،صبا صفدر،انعم مصطفیٰ،مسز خالد محمود،مسز جاوید بندیشہ،مسرت عابد،عائشہ سلیم،نتاشہ اقبال،سحرش حبیب،اسماء،ماریہ اوردیگر خواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین