• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرزکی ہڑتال پروکلاء برادری دو حصوں میں تقسیم

پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ڈاکٹروں کی ہڑتالی تحریک کی حمایت میں جاری کردہ پریس ریلیز پروکلاء برادری ایک مرتبہ پھر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، سیاسی پارٹیوں سے منسلک بعض وکلاء ہڑتال کی حمایت کرنے اوروزیر صحت خیبرپختونخوا کوعہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبہ کے حق میں جبکہ بعض مخالفت پر اتر آئے ہیں۔ وکلاء سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالطیف آفریدی اورممبر خیبرپختونخوا بار کونسل احمد فاروق خٹک ایڈوکیٹ کی جانب سے دستخط کردہ ایک پریس ریلیز دو دن قبل جار ی کی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا بار کونسل اورپشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈاکٹر کے تمام جائز مطالبات قانونی قراردیتے ہوئے ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے اور مذکورہ پریس ریلیز میں حکومت سے وزیر صحت حشام انعام اللہ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیاگیاتھا جس پر انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا بار کونسل کے اس اقدام اورمطالبات کو یکطرفہ قراردیا۔ اورکہا ہے کہ کونسل اور بار نے تمام ممبران کے ساتھ مشاورت کئے بغیر یہ بیان جاری کیا،خیبرپختونخوا بار کونسل کے ممبر شاہ فیصل اتمان خیل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بار کونسل اورہائیکورٹ بار کے منتخب عہدیداروں کا یہ کام نہیں کہ وہ اس پلیٹ فارم سے وابستگی رکھنے والے پارٹیوں کے ایجنڈے پر چل کر کام کرے اوروہ یکسر خیبرپختونخوا بارکونسل سے جاری اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
تازہ ترین