• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

انہو ں نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کی جائے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تازہ ترین