• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں نیب،عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی انکوائری میں اس مرحلے پر قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے اس بیان پر سابق وزیر اعلی سندھ کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژ ن بنچ نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

تازہ ترین