• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یواور میڈی پول یونیو رسٹی ترکی کے درمیان مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط

پشاور (خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈ یکل یو نیو رسٹی پشاور (کے ایم یو) اور استنبول میڈی پو ل یو نیورسٹی ترکی کے درمیا ن مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط ہو گئے۔کے ایم یو پریس ریلیز کے مطابق دستخط استنبول میڈی پو ل یو نیو رسٹی میں کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید کی سر براہی میں نما ئندہ وفد جو رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، ایسو سی ایٹ پروفیسر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر آصف علی اور سرجن ڈاکٹر مشتا ق احمد پر مشتمل تھا کے حا لیہ دورہ تر کی کے مو قع کیا گیا۔ وفد کے دورے کا مقصد استنبول میڈ ی پول یو نیو رسٹی اور اس سے ملحقہ صحت کے دیگر اداروں اور تدریسی ہسپتالوں کے سا تھ طبی علم و تحقیق اور تشخیص سمیت علاج معالجے کے شعبوں میں مشتر کہ منصو بوں کی نشا ندہی اور اس ضمن میں مفا ہمتی یا داشتوں پر دستخط کر نا تھا۔ دورے کا اہتما م پاک تر ک فرینڈ شپ آرگنا ئزیشن کے صدر وقار بادشاہ نے کیا تھا ۔ وفد نے استنبول میڈی پول یو نیو رسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر صبا حتین آئیدین ، ڈین میڈ یسن سکو ل آف استنبول میڈی پو ل یو نیو رسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارتفر ل کلیخ اور ڈین آف انٹر نیشنل میڈ یکل سکو ل پروفیسر ڈاکٹر عبدالقا در عمر کے سا تھ مفا ہمت کی یا داشتوں پر دستخطوں کے علاوہ دونوں جا معات کے درمیان مشترکہ منصو بوں کے مختلف پہلو ئوں پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا، استنبول میڈ ی پول یو نیو رسٹی کی مختلف ریسرچ لیبارٹریز کے علاوہ لیو ر ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ بھی کیا جبکہ اس مو قع پر دونو ں جا معات نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ استنبول میڈ ی پول یونیورسٹی اور اسکے ملحقہ ہسپتال کے ایم یو میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر کے قیام میں ہر ممکن تعا ون اور راہنمائی کے علاوہ کے ایم یو کے سٹاف کو لیور ٹرانسپلانٹ میں تربیت فراہم کر یں گے۔
تازہ ترین