• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اسماعیل اعوان کی وفات سے ہندکو اد ب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ٗادباء ٗدانشور

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )معروف ادباء و شعراء اور دانشوروں نے ردو و ہندکو کے معروف شاعر ادیب و محقق ایم اسماعیل اعوان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اردو اور ہندکو ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انکی ادب کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا معروف ادیب دانشور وشاعر ناصر علی سید ٗمعروف ادیب ڈاکٹر صلاح الدین معروف شاعر وادیب اکبر ہوتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے جنگ کو بتایا کہ ردو و ہندکو کے معروف شاعر ادیب و محقق ایم اسماعیل اعوان مرحوم اپنی ماں بولی کے سچے عاشق اور صوفی ھندکو شاعر سائیں احمد علی جسے علامہ اقبال نے ھندکو( پنجابی) کا غالب کہا تھا کے روحانی شاگرد تھے۔انہوں نے ان کے سارے کلام کو یکچا کر کے ایک ضخیم کتاب شائع کی اور اسے خیبر پختونخوا اور پنجاب۔میں سائیں کے چاہنے والوں میں مفت تقسیم کیا۔وہ ایک عمدہ اردو ہندکو شاعر۔افسانہ نگار اور محقق و نقاد تھے۔جن کی نظم و نثر کی ساری کتابوں کو سال کی بہترین کتب قرار دیا گیا۔آج ہندکو شعر و ادب ایک مخلص ۔غریب پرور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین