• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالوخان قتل کیس‘ ملزم کی قید بامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم قرار

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل بنچ نے کالوخان قتل کیس کے ملزم کی 25سال قید بامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے شکیل خان گیلانی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم جہان علی ساکن صوابی پرالزام ہے کہ اس نے فائرنگ کرکے عبدالرحمان کوقتل کردیاتھافریقین میں رشتہ کاتنازعہ بتایاجاتاہے ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوعمرقید اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف ملزم نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی۔
تازہ ترین