آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گے،موجودہ حالات مذاکرات کے لیے سازگار نہیں اور ایران کے پاس واحد راستہ مزاحمت ہے۔

کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران کی قیادت چاہے تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے عزم ظاہرکیا ہے کہ امریکا کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔

سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکا دھمکیاں دے کر خود افسوس کررہا ہے اسی لیے امریکی صدر کو کہنا پڑا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار بیانات بدلنے کی وجہ ہماری طاقت ور قوم ہے، جسے بہادری اور اتحاد پر فخر ہے ، سیاسی نابالغ خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ وہ ایران کے عظمت و وقار کو کچل سکیں گے ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید