• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان پارلیمنٹ میں اسپیکراسمبلی پر چھری سے حملے کی کوشش


دنیا بھر کی قانون ساز اسمبلیوں میں منتخب اراکین قانون سازی کرتے ہیں لیکن افغانستان کی پارلیمنٹ میں تو قانون ساز ہی بد ترین قانون شکنی پر اْتر آیا۔

جی ہاں افغانستان کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک رکن اسمبلی مخالف جماعت کے اسپیکر پر حملہ کرنے کیلئے چھری لے کر اندر چلاآیا، اس دوران غصے سے بے حال اس رکن اسمبلی کے پیچھے سیکورٹی گارڈ اور دیگر اراکین بھی چلے آئے اور اسے قابو کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں منتخب ہونے والے اسپیکر کے حوالے سے کئی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔

تازہ ترین