• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا س اینجلس میں فلم 'الہ دین کا رنگا رنگ پریمیئر


لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایڈونچر اور ڈرامہ سے بھرپور لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'الہ دین کے رنگا رنگ پریمیئر کاانعقاد کیا گیا،مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ول اسمتھ سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے رونقیں بکھیردیں۔

ہدایتکارGuy Ritchieکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتاہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ کورگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔

غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین