• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن نے کینیڈا سے بھجوایا گیا کچرا پراسیس کرنے سے انکار کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فلپائن نے کینیڈا سے بھیجا جانے والا کوڑا کرکٹ اور کچرا پراسیس کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کسی بھی طرح کا سمجھوتا نہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کینیڈا اپنا کچرا واپس لینے سے انکار کرے تو کچرے سے بھرے کنٹینر کینیڈین سمندروں میں بہا دیے جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا اور فلپائن درمیان کچرے کی پراسیسنگ کا معاہدہ تھا تاہم کینیڈا کی جانب سے کچرے سے بھرے 69؍ کنٹینرز پر لیبل نہیں لگایا اور صرف اتنا بتایا تھا کہ ان کنٹینرز میں دوبارہ استعمال کے قابل بنائے جانے والے پلاسٹک پر مشتمل کچرا ہے، تاہم کنٹینرز کھولے جانے پر ان میں گھریلو استعمال شدہ سامان کا کچرا برآمد ہوا۔
تازہ ترین