• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتب کی دوری نے نوجوان نسل کو علم سے محروم کردیا‘ محمدخان لہڑی

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے سدھار میں کتب کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے کتابوں سے حاصل ہونے والےعلم ہی سے انسان مہذب بنتا ہے یہ معاشروں کو تہذیب و تمدن سے آراستہ کرتا ہے۔ جو قومیں تعلیم میں پیچھے رہ جاتی ہیں وہ اقوام عالم میں اپنا مقام نہیں بنا سکتیںان خیالات کا اظہار انہوں نے براہوئی شاعر جوہر بنگلزئی کی قیادت میں ڈیرہ مرادجمالی کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر نے کہاکہ ہمارے اجداد نے علم وحکمت سے سرخروئی پائی مگر نئی نسل نے کتاب سے دوری اختیار کرلی اور تن آسانی کا شکار ہوگئی کتاب کی بجائے دیگر ذرائع کو علم کے حصول کا ذریعے سمجھنے لگی کتابوں سے دوری نے نسل نو کو زیور تعلیم سے دور اور نظریاتی طور پر کمزور کردیا دہشت گردی اور معاشرے میں انتشار بھی تعلیم کے فقدان اور کتاب سے دوری ہی کا نتیجہ ہیں۔
تازہ ترین