پشاور کے علاقے داؤد زئی میں دورانِ تعمیر فلور مل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پشاور کے علاقے داؤدزئی میں واقع فلور مل کی چھت مرمت کیے جانے کے دوران گر گئی جس کے نتیجے میں 3 مزدور احسن خان، اجمل گل اور نصیر خان ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 2 گھنٹے کے آپریشن کے بعد 3 مزدوروں کو نکال لیا جن میں سے ایک مزدور نصیر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق دیر سے ہے۔
زندہ بچ جانے والے 2 زخمی مزدوروں احسن خان اور اجمل گل کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔