• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ کے4سالہ ننھے ڈی جے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Archie Norburyنامی ننھے ڈی جے نے ہانگ کانگ کے ایک میوزک کلب میں کسی پیشہ ور ڈی جے کی طرح 1گھنٹے سے زائد وقت تک میوزک سسٹم کنٹرول کرتے ہوئے موسیقی کی دُھنوں کو شاندار انداز میں ترتیب دیکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام کم عمر ڈی جے کے طور پر درج کروالیا ہے۔

دنیا کے سب سے کم عمر ڈی جسے عام طور پر لوگArchieنامی سے جانتے ہیں کی اس شاندار پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے بچوں اور بڑوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جو نہ صرف ننھے میاں کی ترتیب کردہ دُھنوں پر جھوم اُٹھے بلکہ اُسکی مہارت کو سراہ ِبغیر رہ نہ سکے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے Oratilwe AJ Hlongwaneکے پاس تھا۔

تازہ ترین