• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی ہمارے اعمال کا نتیجہ‘قوموں پرآزمائش آتی ہے‘پیر پگارا

کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے‘ یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے‘ قوموں پرآزمائش آتی ہے انشااللہ پاکستان کے عوام مشکلات سے باہرنکلیں گے۔ بات اب دعاؤں سے آگے بڑھ گئی ہے‘ عملی کام کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر صدرا لدین شاہ راشدی کے افطارڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ میں تو اپنے لوگوں کوکہتاتھاکہ مہنگائی آئے گی تیار رہو۔الیکشن سے پہلے کہاتھاکہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ پریشانی ضرور آتی ہے‘مہنگائی ہرگھرمیں ہے ۔ اللہ اس ملک اور قوم سے ناراضگی دور کرے۔افطار ڈنر میں مختلف جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی جن میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے عامر خان،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، کنور قطب الدین ، سینیٹر مظفر حسین شاہ، سید اسماعیل شاہ ،فقیر جادم مگریو ، محمد بخش خاصخیلی ، ڈاکٹر ھاشم خاصخیلی ، وریام فقیر ، ڈکٹر رفیق بانبھن ، نند کمار گھوکلانی ، سندھ اسمبلی قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، مسلم لیگ فنکنشل کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم، نصرت سحر عباسی، کاشف نظامانی ، سید شفقت حسین شاہ ،عارف مصطفے جتوئی ،عبدالکریم شیخ ، راضی خان جتوئی ، عبدالرزاق راہموں ، عبدالکریم شر ، محمد صادق کھوسہ ، ارشد شر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین