• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں قائد اعظم کی تصاویر پر مشتمل تحریک پاکستان گیلری کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے متعلق نایاب تصویروں پر مشتمل تحریک پاکستان گیلری کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کیا، انہوں نے کہاکہ ان تصاویر سے تحریک پاکستان کے مختلف ادوار اور نقوش اجاگر ہوتے ہیں زندہ قومیں اپنے ان مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں، جنہو ں نے انہیں آزاد معاشرہ کی قابل فخر شناخت عطا کی،وائس چانسلر نے کہاکہ یہ انتہائی قیمتی اور نایاب تصاویر ہیں انہوں نےشعبہ تاریخ و تہذیب کے چیئرمین کو تجویز دی کہ ان تمام تصاویر کوڈیجیٹلائزڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسرڈاکٹر محمد شفیق نے کہاکہ اس آرٹ گیلری میں موجود کچھ تصاویر اس زمانے کی بھی ہیں جب پنسل سکیچ کے ذریعے تاریخ کی بازیافت کی جاتی تھی،گیلری میں ملتان کالج آف آرٹس کا تعاون بھی شامل ہے، انہوں نے کہاکہ یہ گیلری یکم اگست سے 14 اگست تک عوام کیلئے اوپن کردی جائے گی،اس موقع پرممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر عطیہ اعوان،پروفیسرڈاکٹر اکبر انجم ،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق ، آر او ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ، ڈاکٹر لبنی کنول، ڈاکٹر یاسر سیال ، ریحان اقبال بھی موجود تھے۔
تازہ ترین