آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ نے جمعے کو کراچی میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کوچ حنیف خان، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری سید حیدر حسین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تنازع کو حل کرنے کے لئے نئے فارمولے پر بات چیت ہوئی جس میں صوبائی وزیر سعید غنی چیئرمین، ڈاکٹر جنید علی شاہ صدر اور حیدر حسین سکریٹری ہوں گے، جبکہ کے ایچ اے پی ایچ ایف کو دیگرنشتوں پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔ سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم نے اس بات کی تصدیق کی ہے پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ کی لاہور میں پاکستان اولمپئنز فورم کے سر براہ منظور جونیئر اور خواجہ جنید کی لاہور میںملاقات ہوئی جس میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں