• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی فیصلے سے صورتحال غیر یقینی، اسپتالوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے3صحت کے اداروں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ کا انتظامی کنٹرول لینے کے حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ، اس فیصلے کے باعث بے چینی اور غیر یقینی صورتحا ل پیدا ہوگئی ہےجس سے ان بہترین اداروں کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے لہٰذا ان اداروں میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کے وسیع تر مفاد میں نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، تینوں اداروں میں ہمارے مختلف منصوبے جاری ،دیگر پائپ لائن میں ،اسپتال ہم بہتر چلاسکتے ہیں، انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہائوس میں ایک اجلااس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری فنانس نجم شاہ، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ اصغر میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹردبیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروسزکی وزرات کو چاہیے تھا کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں طریقے کار وضع کرنے کے لیے تیاری کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کرتی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اجلاس منعقد نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین