• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں 10ویں سالا نہ کار اسٹنٹ شوکا انعقاد


امریکی ریاست کیلیفورنیا کی شہر لِیمورمیں منعقدہ 10ویں سالانہ ریز میڈ کار شو  کا انعقادکیاگیا۔

جس میں تیز رفتار آٹو موبائل کے شوقین افراد نے خصوصی انجن سے آراستہ کاروں میں بیٹھ کر سب سے اونچی وہیلی لگانے کی کوشش کی۔

اس مقابلے میں وہیلی میٹر کے ساتھ کاروں کو مطلوبہ ہدف تک کار کو پچھلے دو پہئیوں پر اْچھالنا تھاجو اپنی کار کو سب سے اونچی وہیلی لگانے میں کامیاب ہوا وہی مقابلے کا فاتح ہو گا۔

مقابلے میں منچلوں نے اپنی کاروں کو اْچھالا اوراس اسٹنٹ شو کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بیحد لطف اندوز ہوئے اور ڈرائیوروں کی محنت کو خوب داد دی۔

صرف یہی نہیں بلکہ خصوصی طور پر تیار کرہ ان گاڑیوں کے علاوہ دیدہ زیب سائیکلیں اور بائیکس بھی اسٹنٹ شو کا حصہ بنائی گئیں جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد کار شو میں پہنچی۔

تازہ ترین