آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 12رنز سے شکست دے دی۔
سائوتمھپٹن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 298 رنز کا ٹارگیٹ حاصل نہ کرپائی اور ان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 285 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی طرف سے جیمس ونس نے 64 رنز اور جوس بٹلر 52 رنز کے ساتھ نمایاں بیسٹمین رہے ۔
اس سے قبل اسٹیو اسمتھ کے 116 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ 102 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر 43، عثمان خواجہ 31 جبکہ شان مارش اور ایلیکس کیری نے 30، 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے پلنکیٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 69 رنز دے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ووڈ، ٹام کرن اور ڈاؤسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔