آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر20؍ شوال المکرم 1440 ھ 24؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب افسر کی کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے بعد مزید دستاویزات ریکارڈ میں کیوں شامل کیں؟ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نیب پر برہم،عدالت نے ڈی جی نیب کراچی کو 31مئی کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو ریکارڈ ہمراہ پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش افسر اور کیس افسر کی کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن ہے، نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ عید تک جیل میں رہ سکتے ہیں؟ دو دن میں رہ کردیکھائیں تو لگ پتا جائے گا، نیب کا کہنا تھا کہ ملزم ظفر نیاز نے واٹر بورڈ کی زمین پر غیر قانونی الاٹمنٹ کی سوسائٹی بنائی،ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب اب جو دستاویزات پیش کررہا ہے وہ تو ریفرنس کا حصہ ہی نہیں،ملزم ظفر نیاز جیل میں ہے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں