وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا
اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔