• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر :پرائیویٹ و فارن گریجویٹ ڈاکٹروں کے ہائوس جاب کے احکامات منسوخ

ملتان( سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ و غیرملکی میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کے ایڈیشنل ہائوس جاب(بغیر مشاہرہ) کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں،جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مسئلہ کل تک حل نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دیدی ہے ، یہ احکامات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ہدایت پر جاری کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی ہنگامی میٹنگ بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی صدارت میں ہوئی،جس میں اس فیصلے کی توثیق کی گئی،پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے وائس چانسلر کو احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک دن بعد نشتر انتظامیہ نے اپنے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔پرائیویٹ ہاؤس آفیسرز کے آرڈر نہ ہوئے تو پی ایم اے بھرپور احتجاج کرے گی،بعد ازاں پی ایم اے کااجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی صدارت میں ہوا،پروفيسر ہراج نے نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام ڈاکٹروں میں پیدا ہونے والی بے چینی کا اداراک کیا جائے اور انکی جوائننگ لی جائیں ،پی ایم اے رہنما کل متاثرہ ڈاکٹروں کے ہمراہ وائس چانسلر و ایم ایس سے ملاقات کرینگے ، مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کرینگے، اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر ظفر ملک، ڈاکٹر شیخ عبدلخالق ،ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین