آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر20؍ شوال المکرم 1440 ھ 24؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے یوم شہادت حضرت علیؓ اور رمضان کے آخری عشرے میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تمام سیوریج ڈویژنوں کو اپنی اپنی حدودمیں یوم شہادت حضرت علی ؓکے سلسلے میں جلوس روٹس کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے اور لائسنس داران سے رابطہ کرکے نکاسی آب، مین ہول کورز سے متعلق تمام شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس شمس آباد میں یوم علیؓ اور رمضان کے آخری عشرے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ،تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشن بھی موقع پر موجود تھے، دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے جمعہ اور ہفتےکی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم کو چیک کرنے کے لئے ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کا دورہ کیا محلہ چوڑی گراں اور بھٹہ کالونی میں ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیموں کی حاضری اور ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد اکرام کو صفائی پر مامور ٹیموں کے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں