آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کالعدم تنظیم سے تعلق‘ ملزم کو رہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ساجد کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق باڑہ کھجوریں ملک دین خیل کے رہائشی محمد ساجد پر الزام ہے کہ اس نے 2016میںامن کمیٹی اور فوجی کانوائے پر حملے کئے ہیں ،جس کے تحت اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ بعدازگرفتاری ملزم نے ایڈوکیٹ فرہاد آفرید ی کی تواسط سے انسدادی دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی۔کیس کی سماعت کے موقع پر موکل کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ پولیس ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ، دوسری جانب ملزم کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد معزز جج نے ملزم ساجد کو تین لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔

پشاور سے مزید