ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس اپنا کامبی نیشن بنانے کے لیے آج بنگلہ دیش سے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ کھیلے گی۔
قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ہزیمت اُٹھانی پڑی، مجموعی طور پر بیٹنگ لائن تو چل رہی ہے، بیٹسمین رنز بھی بنا رہے ہیں تاہم بولرز وہ کمال نہیں دکھا رہے جس کے لیے پاکستانی ٹیم مشہور ہے ۔
بنگلہ دیش سے دوسرا اور آخری وارم اپ میچ، گرین شرٹس کے لیے کامبی نیشن بنانے اور بولرز کے لیے فارم حاصل کرنے کا آخری موقع ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہے، اُن کے پاس بھی میچ بدلنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں پہلا میچ 5 دن بعد 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔