• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس باجی وزیر اطلاعات ہیں یا نواز شہباز کی چوکیدار، رانا ثناء

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جیسے جیسے شہباز شریف کے واپس آنے کا وقت قریب آ رہا ہے حکومتی لوگوں کا خوف بڑھتا جا رہا ہے،فردوس باجی سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب اور نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس آیا ہے ۔ فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے، آپ شہباز شریف اور نوا شریف کی چوکیدار یا پاکستان کی وزیر اطلاعات ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے اور آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔گیس 125فیصد فیصد ،بجلی 25 فیصد مہنگی ، نو ماہ میں ملکی قرضہ 5ہزار ارب روپے بڑھ گیا ہے ،آپ کے بقول وزارت پیٹرولیم میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے لیکن آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی نو ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک گھر نہ بن سکا ،آپ نے ایک کڑوڑ نوکریاںدینی تھیں لیکن نو ماہ میں بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔
تازہ ترین