• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی کے علاقوں پنجاب کالونی،دہلی کالونی اور پی این ٹی کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مخصوص گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی لی۔

آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔


رینجرز نے آپریشن کے دوران مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی۔

آپریشن یوم علی ؓ کی سیکورٹی کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین