• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری طبقے کے ساتھ بھرپورشراکت داری چاہتے ہیں‘عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ حکومت معاشی عمل میں کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ استوار کرنا چاہتی ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں ممتاز کاروباری شخصیات اور معیشت کے مختلف شعبوں (فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، آٹو موبیلز، فٹ ویئر وغیرہ) کی نمائندگی کرنے والی شخصیات شامل تھیں ۔ملاقات وزیر اعظم کی کاروباری طبقے سے باقاعدہ ملاقاتوں اور ملکی اقتصادی صورتحال اور معاشی پالیسیوں پر کاروباری طبقے کی فیڈبیک حاصل کرنے کی کڑی کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ استوار کرنا چاہتی ہے تاکہ کاروباری طبقہ معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بزنس کے فروغ کے لیے سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولیات میسر آئیں۔ وفد کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔

تازہ ترین