جامشورو میں دو گروہوں کے درمیان تصادم پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ کراچی سے وزیر داخلہ سندھ نے واقعے میں 3 خواتین کے اغواء اور ایک شخص کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی جامشورو سے اس معاملے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ خواتین کی فوری بازیابی اور زخمی شخص کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔