اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسی قانونی عمل کے بغیر گرفتاری کو اغواء قرار دے دیا۔
پولیس کے اختیارات سے تجاوز کے اقدامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا، جس میں پولیس کی بغیر قانونی پراسیس گرفتاری کو اغواء قرار دیا گیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کی رپورٹ کےمطابق ملوث پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے، پراسیس کا غلط استعمال اور انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہو تو طے شدہ اصول ہے کہ کارروائی کالعدم ہوگی۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ طے کر چکی کہ ایف آئی آر کی بنیاد غیر قانونی ہو تو ساری کارروائی ختم ہونی چاہیے، سپریم کورٹ نے یہ بھی طےکیا کہ کریمنل کارروائی کالعدم قرار دینے کا اسکوپ محدود ہے، عدالت کو غیر معمولی حالات میں استعمال کرنا چاہیے۔