• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، تاریخ میں پہلی بار آج سے ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت شروع

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار (آج) پیر سے ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ اسلام آباد میں دلائل سنے اور وکلا کراچی سے ویڈیو لنک پر دلائل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک سے سماعتوں پر کیسز کی فہرست جاری کردی گئی ہے ، ویڈیو لنک سے کراچی رجسٹری کے مقدمات پرسماعت کی جائے گی، ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات کی سماعت کریگا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ضمانت قبل از گرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ سے وکلا ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دیں گے، ای مقدمات کا آغاز ابتدا میں صرف سپریم کورٹ اسلام اباد کی پرنسپل سیٹ میں ہو گا۔
تازہ ترین