• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 4؍ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)28مئی منگل کوہوگا، اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی منگل کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جسکے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دینگے ،بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائیگا ،تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کرینگے ،کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کریگی۔
تازہ ترین