• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیاسی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے، چینی نائب صدر

اسلام آباد ( طاہر خلیل)چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے سی پیک منصوبہ کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سیاسی منظرنامے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا اسلام آباد میں اپنی آمد کے فوری بعد پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام فرینڈز آف سلک روڈ فورم کی تقریب سے خطاب ہوئے چین کے نائب صدر نے کہا چین اور پاکستان ایک دوسرے کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ شاہراہ ریشم نے دونوں ملکوں کو مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے رشتہ کے ساتھ باندھ رکھا ہے ۔ درپیش چیلنجوں کے باوجود پاکستان اور چین کے تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی بہتری میں بڑھتے جارہے ہیں ۔ سی پیک کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی منظرنامے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چین کے نائب صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کئ فرینڈز آف سلک روڈ فورم کی تقریب میں موجودگی دونوں ملکوں کے قریبی دوستانہ تعلقات کئ آئینہ دار ہے ۔سی پیک اکیسویں صدی کی بڑی کامیابی ہے ۔پاکستان سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ دنیا میں امن سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے ۔ ہمیں دونوں آف ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا پاکستان ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ نیشنل سیکیورٹی کےاہم امورپرچین کی حمایت کےمشکورہیں،‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں ۔ دونوں ملک مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئےعملی تعاون کو مزید مستحکم کرنےپر یقین رکھتے ہیں۔ چین کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ہم پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری وتعاون کو مزید تقویت دیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین نہایت قابل اعتماد دوست ہیں اور دونوں کے تعلقات امن اور ہم آہنگی پر مشتمل ہیں ۔سی پیک معاشی ترقی کا منصوبہ ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام مزید قریب آئیں گے ۔سی پیک کا دوسرامرحلہ شروع ہوچکا ہے ۔ ہم تعلیمی ، صنعتی اور زرعی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمہ پر توجہ دے رہے ہیں ۔پاکستان اورچین مستقبل میں مشترکہ تعاون کووسعت دیں گے۔ ‏فرینڈزآف سلک روٹ کے ذر یعے دونوں ممالک کےعوام کوقریب لایا جارہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک ایک کامیاب کہانئ ہے ، پورا پاکستان سی پیک کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ ہم چین کے شکرگزار ہیں کہ اس نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسی طرح کھڑا ہے جیسے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ چین اور پاکستان مل کر تمام مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ، قائدایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزرا شہریار آفریدی، اعظم سواتی، چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی شیر علی ارباب، ایم این اے محمد اسلم بھوتانی، چیئرمین سینٹ اطلاعات کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر ڈاکٹر شہزا د وسیم، سینیٹر ستارہ ایاز، جنرل(ر) عبدالقیوم، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر سیمی ایزدی، ہارون پراچہ، جنرل(ر) طلعت مسعود، جنرل(ر) اسد درانی سمیت دیگر نمائندہ شخصیات موجود تھیں۔ مصطفی حیدر سید نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔چین کے نائب صدر نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں پہنچے اور سٹیج پر پہنچتے ہیں دونوں ہاتھوں کی مٹھی بند کرکے فضا میں لہراکر پاک چین دوستی کا نعرہ لگایا۔  
تازہ ترین