• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ اس وقت بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ان سے سوال کیا کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کر سکتا ہے؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ عدالت آپ کو وقت دے رہی ہے، آپ کو تیاری کر کے آنا چاہیے، ایسی پٹیشنیں اس عدالت میں نہ لایا کریں۔

عدالت نے حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

تازہ ترین