149 میل طویل سیدھی سڑک سعودی عرب میں واقع ہے، دو سعودی قصبوں کو ملانے والی اس بالکل سیدھی ہائی وے کو دنیا کی طویل و سیدھی شاہراہ کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ سڑک ایک ریگستان کے درمیان سے گزر رہی ہے، اس طویل ترین سڑک میں کہیں ایک بھی موڑ یا خم نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کی ہائی وے 10، 916 میل طویل ہے اور یہ جنوب مغرب میں واقع الدرب کو مشرق میں موجود البتھا سے ملاتی ہے۔
یہ کافی مصروف سڑک ہے اور اس پر سفر کرنے والے زیادہ تر ٹرک سامان کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن اس طویل ترین سڑک کا سب سے مشہور حصہ 149 میل ہے جو براستہ صحرائے روب الخالی میں پھیلا ہوا ہے۔
روڈ انفرااسٹرکچر کا یہ خصوصی حصہ دراصل ایک پرائیویٹ روڈ کے طور پر شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں تعمیر کیا گیا، جس کے بعد سے یہ پبلک روڈ نظام کا حصہ بن گیا۔
یہ سڑک گنیز ورلڈ ریکارڈ کی حامل طویل اور سیدھی سڑک ہے اور کوئی موڑ یا خم نہ ہونے کی وجہ سے اسے دنیا کا بور ترین (تھکا دینے والا) روڈ بھی کہا جاتا ہے۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ مکمل طور پر 149 میل تک سیدھی شاہراہ ہے، جبکہ اسکے اردگرد تا حد نظر کوئی درخت کچھ بھی نہیں ہے۔