• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔

مریم کے خلاف دائر درخواست میں وکیل حسن مان کا موقف ہے کہ مریم نواز کو 6 جولائی کو احتساب عدالت اسلام آباد سے سزا ہوئی تھی اور ان کی سزا پر عملدر آمد معطل ہوا ہے، تاہم سزا اپنی جگہ پر برقرار ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پرنوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 17جون تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین