• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل سنت و الجماعت پشاور کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر سر کا ر ی تعطیل کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)اہل سنت و الجماعت پشاور نے یوم شہادت حضرت علیؓ کو سر کا ر ی سطح پر منانے کے حوالے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیا دت مفتی نجیب اللہ فاروقی اور حضرت محمد عر ف بابو معاویہ کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر حضرت علیؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے سرکاری چھٹی کے مطالبات درج تھے۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں قائد اعظم اور د یگرشخصیات کی یوم ولادت اور یو م شہادت کے موقع پر چھٹی ہو تی ہے جبکہ یوم شہادت صحابہ کرامؓ کے مناسبت سے سر کار ی تعطیل نہیں کی جاتی ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ یوم شہادت صحابہ کرامؓ کو سر کا ر ی سطح پر منا یا جا ئے اور اسی دن سرکاری چھٹی بھی دی جا ئے۔
تازہ ترین