• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انوشکا سے شادی کے کوہلی کی کپتانی پر اثرات؟

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے میدان سے زیادہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ افیئر اور پھر شادی کے حوالے ہیڈلائنز میں رہے ہیں۔

ویرات کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ 11دسمبر 2017ء کو اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،بھارتی کپتان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح شادی نے اُن کی کپتانی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ’’شادی کے بعد آپ اور زیادہ ذمہ دار ہوجاتےہیں،یہ اُس ذمہ داری سے بالکل مختلف ہوتی ہےجو آپ کی زندگی میں پہلے سے ہوتی ہے، آپ چیزوں کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنے لگتے ہیں۔

شادی سے پہلے اور شادی کے ٹیم کی قیادت سے متعلق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ’’میں بہت زیادہ ذمہ دارہوگیا ہوں،میری کپتانی بہتر ہوئی ہے اور مجھ میں بحیثیت انسان اور کھلاڑی بہتری آئی ہے‘‘

ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں 47رنز بنائے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میںوہ رنز بنانے میں ناکام رہے تھے۔

بھارت ورلڈ کپ 2019ء میں اپنے پہلے میچ میں 5 جون کو ساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے مدمقابل ہوگا، جہاں تمام نظریں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر ہوں گی کیونکہ بھارتی شائقین کرکٹ کا خیال ہے کہ ان کے ملک کو تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنانے کے لئے بھارتی کپتان کا کردار اہم ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین