• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی رواں سال امریکی و چینی صدور سے ملاقات طے

بھارت کے دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے نریندر مودی رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں امریکی اور چینی صدر سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی۔

بھارتی حکام کےمطابق نریندر مودی ستمبر میں امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ان کے ستمبر میں بھارت کے دورے کے دوران متوقع ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جون میں ہونے والے ایسٹرن اکنامک فورم میں بھارتی وزیر اعظم کو بطور مہمان خصوصی دعوت بھی دے رکھی ہے۔

تازہ ترین