بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ دیشا پٹانی نے بھارت کے دبنگ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعلان کیا ہےکہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کے ساتھ اُن کی پہلی اور آخری فلم ہوگی۔
اُن کا کہنا ہے کہ ان کی اور سلمان خان کی عمرمیں بہت زیادہ فرق ہے۔
فلم باغی 2 کی اداکارہ کا کہنا ہےکہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہاں اس لیے کر دی تھی کہ اس فلم میں سلمان خان کو 20 سے 30 سالہ نوجوان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
اُنہوں نے سلمان خان سے متعلق کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں اور میں نے اُ ن سے بہت کچھ سیکھا ہے، مگر ہماری عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے۔
دیشا پٹانی نے مزید کہا کہ فلم بھارت میرے لیے بہت خاص ہےاور میں نے اس سے پہلے ایسی کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت ‘ آئندہ ماہ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، فلم میں دیشا پٹانی کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔