• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کی مریم نواز کے بیان پر تنقید

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےا طلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ماڈل ٹاؤن سانحے پر ایسے بیانات جاری کرنے چاہیے تھے۔

مریم نوازکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز بیان دیتے وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بوڑھوں، عورتوں پر ڈھائے ہوئے مظالم کیوں بھول گئی ہیں؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نہتے کارکنوں پر ڈھائے گئے ظلم، برسائی گئی گولیاں کیوں بھول گئی ہیں؟ ۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ایسی باتیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

تازہ ترین